0
Friday 30 Oct 2020 02:22

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی لکڑی فروشوں کے خلاف کارروائی

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی لکڑی فروشوں کے خلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ نے لکڑی فروشوں کے خلاف کارروائی کی، کاروائی کے دوران اٹھارہ لکڑی فروشوں کے شناختی کارڈ اکھٹے کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پاراچنار میں لکڑی فروشوں نے خریداروں کو کم وزن لکڑی بیچنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے لکڑی فروشوں کے خلاف کارروائی کی، تحصیلدار محال امتیاز خٹک نے فوکل پرسن سید عاشق حسین کے ہمراہ چھاپہ مارا اور لکڑی فروشوں کے تولنے کے آلات چیک کئے، کاروائی کے دوران اٹھارہ لکڑی فروش کم تولنے کے ملزم ٹھہرائے گئے اور ان افراد کے شناختی کارڈ ضلعی انتظامیہ نے جمع کردئیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاراچنار میں جہاں لکڑی کا ریٹ آٹھ سو روپے فی من سے تجاوز کرگیا ہے وہاں غریب لوگوں کے لئے لکڑی کے کم وزن تولنے کی وجہ سے ایک اور مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش