QR CodeQR Code

آئی جی کے پی کا دورہ جنوبی وزیرستان، 8 نئے پولیس سٹیشنز کا افتتاح

30 Oct 2020 02:35

آئی جی پی نے پولیس دربار میں پولیس کو درپیش مسائل سنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نئے پولیس سٹیشنز کے قیام سے حکومتی رٹ مضبوط ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آٹھ پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا۔ یہ پولیس سٹیشنز اعظم ورسک، راغزئی، طوئے خلہ، سراروغا، مکین، شکئی، سپن وام اور تیارزہ کے علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی۔ افتتاح کے موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ عمر بشیر، آر پی او ڈیرہ یاسین فاروق، کمشنر ڈیرہ یحییٰ خان اخوند زادہ، علاقہ مشران سمیت فوجی و پولیس افیسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پی نے پولیس دربار میں پولیس کو درپیش مسائل سنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نئے پولیس سٹیشنز کے قیام سے حکومتی رٹ مضبوط ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 894840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894840/ا-ئی-جی-کے-پی-کا-دورہ-جنوبی-وزیرستان-8-نئے-پولیس-سٹیشنز-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org