QR CodeQR Code

حکومت چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہی ہے، رضا ربانی

30 Oct 2020 09:27

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس جون میں متروک ہوچکا، بغیر کسی قانون کے اتھارٹی کام کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہی ہے۔ سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس جون میں متروک ہوچکا، بغیر کسی قانون کے اتھارٹی کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حکومت نیا بل لائی ہے، چیئرمین اتھارٹی اور ممبران کو استثنیٰ دینے جا رہے ہیں، کیا یہ این آر او دینے کی کوشش ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے بڑے دشمن ہیں، ہمیں ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 894857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894857/حکومت-چیئرمین-سی-پیک-اتھارٹی-اور-ممبران-کو-استثنی-دینے-جا-رہی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org