0
Friday 30 Oct 2020 12:20

عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے، مشیر پارلیمانی امور

عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے، مشیر پارلیمانی امور
اسلام تائمز۔ سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکی عدالت سے سزا یافتہ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ عافیہ صدیقی نے بالآخر رحم کی اپیل پر دستخط کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں افغانستان میں حراست کے دوران امریکی فوج اور ایف بی آئی کے افسران پر فائرنگ کرنے کے الزام سزا دی گئی تھی۔ ایک رپورٹ مطابق سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پہلے رحم کی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے تحفظات تھے لیکن اب انہوں نے اس پر دستخط کردیئے ہیں۔ مزید یہ کہ رحم کی درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے امریکی صدر کو بھیج دی گئی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس اختیار ہوتا تو ہم 24 گھنٹوں کے اندر عافیہ صدیقی کو واپس پاکستان لے آتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایمیل کرنے کی اجازت حاصل ہے جس کے ذریعے وہ پاکستانی قونصل اور اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے متعدد مرتبہ امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے عہدیداروں سے ٹیلی فون کے ذریعے بات کی۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے سوال پوچھا تھا کہ کیا عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات پر پابندی عائد ہے کیونکہ اس جیل میں کووڈ کے مریضوں کے تعداد بڑھ رہی تھی، جس پر وزیر خارجہ کی جانب سے بابر اعوان نے جواب دیا۔ تحریری جواب میں یہ کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں خواتین قیدیوں کے ذہنی اور جسمانی علاج معالجے کے لیے قائم فیڈرل میڈیکل سینٹر کارس میں وبا کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے قونصلر کے دورے کو معطل کردیا گیا تھا۔

تحریقی جواب کے مطابق نتیجتاً قونصل جنرل کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات کچھ عرصے کے لیے موقوف کر دی گئی تھی تاہم قونصل جنرل مسلسل جیل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور خیر خیریت کے بارے میں آگاہ رہ سکیں۔ جواب میں بتایا گیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں کی وجہ سے 24 ستمبر کو ہیوسٹن کے قونصلر جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے خصوصی ملاقات کا انتظام کیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ اس ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے قونصلر جنرل کو بتایا تھا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران سفارتکار کو آگاہ کیا کہ حال ہی میں ان کا ماہر نفسیات نے معائنہ کیا تھا جس نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 894886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش