0
Friday 30 Oct 2020 12:45

جشن عید میلاد النبیﷺ، کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

جشن عید میلاد النبیﷺ، کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہے گی، موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور چاق و چوبند دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 894889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش