QR CodeQR Code

اعلی سطحی روسی وفد کی شامی صدر کیساتھ ملاقات

30 Oct 2020 13:06

شامی خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاؤرینٹوف نے اپنے اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ شامی صدر بشارالاسد کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے اگلے ہی ماہ منعقد ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس پر گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے ایک اعلی سفارتی وفد نے گذشتہ شب شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاؤرینٹوف نے اپنے اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے اگلے ہی ماہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس پر گفتگو ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بعض ممالک کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے کی کوششوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس ملاقات میں شامی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسان اور وزیر ادارہ جات و ماحولیات حسین مخلوف کے ساتھ ساتھ دمشق میں تعینات روسی سفیر نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 894896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894896/اعلی-سطحی-روسی-وفد-کی-شامی-صدر-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org