1
Friday 30 Oct 2020 13:06

شام، نامعلوم افراد کے حملے میں 1 امریکی فوجی سمیت کرد فورسز کے متعدد جنگجو ہلاک و زخمی

شام، نامعلوم افراد کے حملے میں 1 امریکی فوجی سمیت کرد فورسز کے متعدد جنگجو ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمالی علاقوں میں امریکی اتحادی کُرد فورسز (Syrian Democratic Forces) کے ایک اڈے پر نامعلوم افراد کے حملے میں امریکہ کی جانب سے شامی تیل کی جمع آوری پر مامور خالد خلیف الحمادی اپنے کئی ایک ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے بھی اس واقعے کی رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی اتحادی کُرد کمانڈر خالد خلیف الحمادی عرف ابوالولید گذشتہ روز دیر الزور میں ہونے والے نامعلوم افراد کے ایک حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابوالولید شامی شہر دیرالزور میں امریکہ کی جانب سے شامی تیل کی جمع آوری پر مأمور تھا جبکہ اس کام کے لئے امریکہ کی جانب سے دیرالزور میں تیل کی جمع آوری کے لئے ایک کمپنی تشکیل دی گئی تھی جو خالد خلیف الحمادی کی سربراہی میں کام کرتی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہر دیرالزور کے مشرقی قصبے "الصبحہ" میں واقع کُرد ملیشیا کے ایک فوجی اڈے پر نامعلوم افراد کے حملے میں ابوالولید ہلاک جبکہ اس کے 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دیرالزور کے مشرق میں واقع "الکشکیہ" نامی قصبے کے رَستے میں امریکی فورسز پر ہونے والے ایک اور حملے میں امریکی اتحاد کا 1 فوجی ہلاک اور کئی ایک زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف شام کے شمالی شہر رقہ سے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ کرد ملیشیا کا ایک دستہ شہر "عین عیسی" کے گردونواح میں نصب ایک سرنگ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے اس کے کئی ایک جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اتحاد نے کرد ملیشیا کی مدد سے تیل سے مالامال شام کے مشرقی علاقوں پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ وہاں سے حاصل ہونے والا وسیع شامی تیل اسرائیل اور دہشتگردوں کے زیر کنٹرول شام کے شمالی علاقوں کو ارسال کر دیا جاتا ہے جبکہ شامی حکومت کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ امریکہ شامی سرزمین سے اپنا غیرقانونی قبضہ ختم اور شامی تیل کی سمگلنگ بند کر دے۔
خبر کا کوڈ : 894897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش