QR CodeQR Code

کراچی، جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلسے جلوس کا سلسلہ جاری

30 Oct 2020 14:12

عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس کراچی میں 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری و دیگر علماء مشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر سے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا ہے، جلوس جماعتِ اہلسنت کی جانب سے نکالا جا رہا ہے۔ شہرِ قائد کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ اور اس کے اطراف کی گلیاں جلوس کے باعث کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے اطراف کی گلیاں بھی بند ہیں، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔ عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس کراچی میں 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری و دیگر علماء مشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894911/کراچی-جشن-عید-میلادالنبیﷺ-کے-جلسے-جلوس-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org