0
Friday 30 Oct 2020 14:12

کراچی، جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلسے جلوس کا سلسلہ جاری

کراچی، جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلسے جلوس کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر سے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا ہے، جلوس جماعتِ اہلسنت کی جانب سے نکالا جا رہا ہے۔ شہرِ قائد کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ اور اس کے اطراف کی گلیاں جلوس کے باعث کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے اطراف کی گلیاں بھی بند ہیں، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔ عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس کراچی میں 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری و دیگر علماء مشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش