QR CodeQR Code

ایاز صادق کی کہی بات معافی سے آگے نکل چکی، اب قانون اپنا راستہ لے گا، شبلی فراز

30 Oct 2020 14:37

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا جبکہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ ایک اہم اجلاس میں جس میں آرمی چیف بھی موجود تھے، شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں کہ بھارت رات نو بجے تک حملہ کردے گا، اس لیے ابھی نندن کو رہا کردیا جائے۔ اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا نے اس پر خوب پروپیگنڈہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 894915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894915/ایاز-صادق-کی-کہی-بات-معافی-سے-آگے-نکل-چکی-اب-قانون-اپنا-راستہ-لے-گا-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org