0
Friday 30 Oct 2020 17:02

مقبوضہ کشمیر میں عسکری پسندوں کے ہاتھوں بھاجپا کارکن ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں عسکری پسندوں کے ہاتھوں بھاجپا کارکن ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قاضی گنڈ قصبے میں مشتبہ عسکری پسندوں نے بی جے پی کے کارکنوں کے ضلع جنرل سیکریٹری کولگام سمیت 3 کارکنوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یور خوشی پورہ عیدگاہ کے نزدیک شام دیر گئے 8 بجکر 20 منٹ پر ضلع سیکریٹری کولگام یووا مورچہ کے کارکن کہیں جارہے تھے، تو عیدگاہ کے نزدیک عسکری پسندوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں شدید طور پر زخمی ہوئے لیکن اسپتال لے جاتے ہوئے تینوں ورکر دم توڑ بیٹھے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ قاضی گنڈ ڈاکٹر آسمہ نے  کہا کہ اسپتال میں تین شہریوں کو لایا گیا جو مردہ ہوچکے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عسکری پسند بھی ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے اور انہوں نے بھاجپا ورکروں کی گاڑی روک کر اس پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام 7 بجے اسے فون آیا جس کے بعد اس نے گھر میں کہا کہ ایک دوست کی کال تھی، میں ابھی واپس آؤں گا، تب سے اس کا فون بھی کوئی نہیں اٹھا رہا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان منظور بٹ نے ایک آڈیو بیان میں کہا کہ تینوں بی جے پی کے ساتھ وابستہ تھے اور ضلع یووا مورچہ کے عہدیدار تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا ان کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش