QR CodeQR Code

عوامی اتحاد وفد کا لداخ دورہ، مقامی لیڈران و عوام سے دفعہ 370 کو لیکر ملاقاتیں

30 Oct 2020 17:04

وفد نے لوگوں سے 5 اگست 2019ء کی صورتحال بحال کرانے کی جد و جہد میں اُن کا تعاون طلب کیا۔ عمر عبداللہ نے دراس اور کرگل کے عوام کو بتایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ لیہہ، کرگل اور جموں کشمیر کے لوگ مل کر اس جد و جہد میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ سے وابستہ لیڈران کا ایک وفد جمعہ کو لداخ پہنچا، جہاں وفد کو مقامی لیڈران سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ فورم کا وفد عمر عبداللہ، غلام نبی لون ہانجورہ،ناصر اسلم وانی، مظفر شاہ اور وحید پرہ پر مشتمل ہے۔ دراس پہنچنے پر وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وفد نے لوگوں سے 5 اگست 2019ء کی صورتحال بحال کرانے کی جد و جہد میں اُن کا تعاون طلب کیا۔ عمر عبداللہ نے دراس اور کرگل کے عوام کو بتایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ لیہہ، کرگل اور جموں کشمیر کے لوگ مل کر اس جد و جہد میں شامل ہیں۔ عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی تفاصیل ڈالیں۔ قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ مین اسٹریم لیڈران کا پہلا لداخ دورہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 894922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894922/عوامی-اتحاد-وفد-کا-لداخ-دورہ-مقامی-لیڈران-عوام-سے-دفعہ-370-کو-لیکر-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org