QR CodeQR Code

بھارت میں ایکٹیو کورونا کیسوں کی تعداد 6 لاکھ سے کم

30 Oct 2020 16:16

21 ستمبر تک ملک میں 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے، تب سے اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس جان لیوا وباء کے مریضوں کی شفایابی میں اضافے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور شفایابی کی شرح 91 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ 21 ستمبر تک ملک میں 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے، تب سے اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایک دن میں ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 کے مزید 48648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک روز قبل جمعرات کو یہ تعداد 49881، بدھ کے روز 43843 اور منگل کو 36470 نئے کیس سامنے آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 894923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894923/بھارت-میں-ایکٹیو-کورونا-کیسوں-کی-تعداد-6-لاکھ-سے-کم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org