0
Friday 30 Oct 2020 15:58

آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت ناقابل برداشت اور منافقت کی بدترین مثال ہے، مصطفیٰ کمال

آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت ناقابل برداشت اور منافقت کی بدترین مثال ہے، مصطفیٰ کمال
 اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید میلادالنبی (ص) کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید میلادالنبی (ص) کے پرمسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ رب العالمین نے حضور پاک (ص) کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، نبی کریم (ص) کائنات کے ہر ذی نفس اور ذرے ذرے کے لئے سراپا رحمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم (ص) سے عشق اور عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک نبی کریم (ص) کی محبت ہمارے لئے ہماری جان، اولاد، مال اور خاندان سے بڑھ کر نہیں ہوجاتی، حضور اکرم (ص) کی عزت و عظمت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض اور اس کی پہچان ہے،

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت ناقابل برداشت اور منافقت کی بدترین مثال ہے، ہم حرمت رسول (ص) پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، نبی کریم (ص) سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے تناظر میں بسر کریں۔ انہوں نے علماء کرام و مشائخ عظام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کا درس دیں۔
خبر کا کوڈ : 894925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش