QR CodeQR Code

خاتم النبین (ص) پوری بشریت کیلئے نجات بن کر آئے، علامہ مبشر حسن

30 Oct 2020 16:13

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں، اس بابرکت موقع پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہوگا، عید میلادالنبی (ص) کے جشن کو ملت تشیع بھرپور انداز سے منائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق 12 ربیع الاول تا 17 ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جارہا ہے، عید میلادالنبی (ص) کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) پوری بشریت کے لئے نجات بن کر آئے، ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں، اس بابرکت موقع پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہوگا، عید میلادالنبی (ص) کے جشن کو ملت تشیع بھرپور انداز سے منائے گی۔


خبر کا کوڈ: 894928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894928/خاتم-النبین-ص-پوری-بشریت-کیلئے-نجات-بن-کر-آئے-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org