0
Friday 30 Oct 2020 16:24

آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے، آصف زرداری

آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین (ص) کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی پاک (ص) نے امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آج جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش