QR CodeQR Code

پشاور مدرسہ دھماکہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مولانا احسان اللہ

30 Oct 2020 17:04

خطیب جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کا خطبہ جمعہ کے دوران کہنا تھا کہ بعض روایات کی رو سے 12 ربیع الاول اور بعض روایات کی رو سے 17 ربیع الاول ولادت رسول خدا (ص) مانتے ہیں۔ اور ان دونوں روایات کے مابین صرف 5 کا فرق ہے۔ رہبرِ کبیر آیت اللہ العظمیٰ حضرت سید روح اللہ خمینی (رح) نے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت قرار دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے خطیب مولانا احسان اللہ محسنی نے مسلمانان عالم کو میلاد مسعود رحمة اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام ایام اللہ ہیں، ایام اللہ منانا نہ صرف یہ کہ جائز ہے بلکہ ذریعہ نجات بھی ہے۔ اگرچہ ولادت رسول خدا (ص) کے بارے میں علماء اسلام کا اختلاف ہے۔ بعض روایات کی رو سے 12 ربیع الاول اور بعض روایات کی رو سے 17 ربیع الاول ولادت رسول خدا (ص) مانتے ہیں۔ اور ان دونوں روایات کے مابین صرف 5 کا فرق ہے۔ رہبرِ کبیر آیت اللہ العظمیٰ حضرت سید روح اللہ خمینی (رح) نے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل تشیع اور اہل سنت آپس میں بھائی بھائی ہیں، یہ آپس میں لڑنا نہیں چاہتے، اگر کہیں پر ان کے درمیان لڑائی  ہوجائے تو اس میں ایک تیسرا ہاتھ ملوث ہوتا ہے جوکہ بقول امام خمینی (رح) شیطان بزرگ امریکہ ہے۔ آخر میں انہوں نے پشاور دیر کالونی میں واقع مدرسہ پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 894936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894936/پشاور-مدرسہ-دھماکہ-کے-ذمہ-داروں-کو-گرفتار-کرکے-کیفر-کردار-تک-پہنچایا-جائے-مولانا-احسان-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org