QR CodeQR Code

پاراچنار، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف طوری بنگش قبائل کا بھرپور احتجاج

30 Oct 2020 20:41

مقررین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستانی مزدور کار طبقے کو گرفتار کرنے اور انہیں ہراساں کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاراچنار میں بھی طوری بنگش قبائل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے برآمد ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوئی ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے۔ جہاں پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خیال حسین دانش، حاجی نور محمد، سیکٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، سید مشیر حسین، ڈاکٹر حسین جان  اور دیگر رہنماؤں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مغربی ممالک اور یہودی لابی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں اور مسلم حکومتیں پر اسرار طور پر خاموش ہیں بلکہ آئے روز ان سے تعلقات مزید استوار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستانی مزدور کار طبقے کو گرفتار کرنے اور انہیں ہراساں کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں خصوصا حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور فرانسیسی حکومت سے مکمل سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 894940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894940/پاراچنار-فرانس-میں-گستاخانہ-خاکوں-کیخلاف-طوری-بنگش-قبائل-کا-بھرپور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org