QR CodeQR Code

قلات میں بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

30 Oct 2020 17:24

وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی معصوم بچوں سے زیادتی کا سوچے بھی نہیں، عمران کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل قلات میں عمران نامی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی معصوم بچوں سے زیادتی کا سوچے بھی نہیں، عمران کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلات پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پولیس کا جرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 894943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894943/قلات-میں-بچے-کیساتھ-زیادتی-کرنیوالے-3-ملزمان-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org