1
Friday 30 Oct 2020 17:34
نوگورنو-قرہ باغ تنازعہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ کی ایروان آمد، آرمینیا کیجانب سے ایرانی امن منصوبے کا خیرمقدم

ایرانی نائب وزیر خارجہ کی ایروان آمد، آرمینیا کیجانب سے ایرانی امن منصوبے کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ و نوگورنو-قرہ باغ تنازعہ کے لئے ایران کے خصوصی نمائندے سید عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ آرمینیا کے دارالحکومت ایروان ہہنچے جہاں انہوں نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی راہ حل قرہ باغ تنازعے میں امن و امان کا رستہ کھول سکتا ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آرمینیا کے وزیر خارجہ زہراب مناتسکانیان (Zohrab Mnatsakanyan) کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان متنازع علاقے قرہ باغ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی جہاں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے پس پردہ مشرق وسطی سے لائے گئے دہشتگردوں کو خطے کے اند پہنچانے پر دونوں فریقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنازعہ علاقے کے اندر دہشتگردوں کے وجود کو پورے خطے کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔

سید عباس عراقچی نے اس ملاقات کے دوران آرمینیا کے وزیر خارجہ کے سامنے نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے حوالے سے ایرانی راہِ حل پیش کیا جس پر زہراب مناتسکانیان کا کہنا تھا کہ آرمینیا قرہ باغ جنگ کے حوالے سے ایران کے پیش کردہ راہِ حل کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ اس موقع آرمینیا کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا خطے کو لاحق ہونے والے نئے خطرات کے حوالے سے ایرانی حساسیت کو اچھی طرح درک اور خطے کے اندر امن و امان و استحکام کی حفاظت کے لئے کی جانے والی ایرانی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ نوگورنو-قرہ باغ کے حل کے لئے ایران کے خصوصی نمائندے و نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا اس حوالے سے یہ تیسرا دورہ ہے جبکہ وہ گذشتہ 2 دنوں میں باقو و ماسکو کے دورے بھی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش