0
Friday 30 Oct 2020 19:21

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا پناہ گاہ کا دورہ، مقیم مہمانوں کیساتھ کھانا کھایا

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا پناہ گاہ کا دورہ، مقیم مہمانوں کیساتھ کھانا کھایا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان پشاور کی پناہ گاہ میں منعقدہ عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلٰی نے پناہ گاہ میں مقیم مہمانوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، پناہ گاہ میں مقیم مہمانوں سے خیریت دریافت کی اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی کامران خان بنگش، ایم پی ایز آصف خان، ارباب وسیم اور دیگر اعلٰی حکام بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی نے اپنے پیغام میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے اور آپ ﷺ کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 894958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش