یورپ، قرنطینہ کے بغیر سفری اجازت اور گرم موسم کے اختتام پر کورنا کے پھیلاو میں اضافہ
30 Oct 2020 20:38
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے قسم کا کورونا وائرس فطری طور پر خطرناک نہیں ہے تاہم اس کے پھیلنے کی شرح پہلے قسم کے وائرس سے زیادہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مرکز اسپین بتایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے قسم کا کورونا وائرس فطری طور پر خطرناک نہیں ہے تاہم اس کے پھیلنے کی شرح پہلے قسم کے وائرس سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے اسپین کے دو علاقوں آراگونا اور کیٹالونیا کے کسانوں میں سامنے آئی ہے۔ محققین کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس کا پھیلاؤ میں اس وقت اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب قرنطینہ کے بغیر سفری اجازت اور گرم موسم کا اختتام ہوا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت پکڑتی جا رہی ہے جب کہ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 894964