QR CodeQR Code

متنازع بیان، سردار ایاز صادق کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

30 Oct 2020 21:02

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر شہری نے ان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست کے متن کے مطابق سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین فوج کے حق میں اور پاک فوج کیخلاف بیان دیکر ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے متنازع بیان کا معاملہ، تھانہ سول لائنز میں لیگی رہنما سردار ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق ایاز صادق نے انڈین فوج کے حق میں بیان دیکر ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر شہری نے ان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست کے متن کے مطابق سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین فوج کے حق میں اور پاک فوج کیخلاف بیان دیکر ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کو پولیس نے قانونی مشاورت کیلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ بھجوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 894968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894968/متنازع-بیان-سردار-ایاز-صادق-کیخلاف-اندراج-مقدمہ-کیلئے-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org