QR CodeQR Code

بائیڈن سفری پابندیاں ختم کر کے مسلم انتہا پسندوں کیلیے دروازے کھول دینگے، ٹرمپ

30 Oct 2020 21:16

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود تھے جہاں دونوں نے الگ الگ انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدمقابل ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن جیت کے بعد مسلم انتہاپسندوں کے لیے امریکا کے دروازے کھول دیں گے۔ امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے اور دونوں امیدوار ریلیوں کی صورت میں اپنے اپنے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود تھے جہاں دونوں نے الگ الگ انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔

 
امریکی ریاست فلوریڈا میں ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن پر لفظی گولہ باری کی اور کہا کہ بائیڈن وہ سفری پابندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں جو خطرناک ترین ممالک پرعائد کی ہیں اور وہ جیت کے بعد مسلم انتہاپسندوں کےلیے امریکا کے دروازےکھول دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدارتی امیدوار قرار دیا جب کہ اپنی معاشی پالیسیوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنی تعریفیں بھی کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن کےمنصوبے پر عمل ہوا تو امریکا میں بھی ہولناک حملے ہوں گے لیکن میں فلوریڈا جیت کر مزید 4 برسوں کےلیے الیکشن جیت جاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 894971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894971/بائیڈن-سفری-پابندیاں-ختم-کر-کے-مسلم-انتہا-پسندوں-کیلیے-دروازے-کھول-دینگے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org