0
Friday 30 Oct 2020 21:51

وفاقی وزراء کو انتخابی مہم چلانے سے نہ روکا گیا تو حالات کسی اور جانب جائیں گے، سعدیہ دانش

وفاقی وزراء کو انتخابی مہم چلانے سے نہ روکا گیا تو حالات کسی اور جانب جائیں گے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پابندی کے باوجود وفاقی وزراء کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف دھاندلی کا دوسرا نام ہے۔ اگر ریاستی اور حکومتی مشنری ساتھ نہ ہوں تو پورے ملک کا ووٹ ملا کے بھی پی ٹی آئی جیسی جماعت کو ایک سیٹ نہیں ملنی ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے گئے اور اب جی بی میں ان ریکارڈز کو توڑنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی زمہ داری یے کہ وہ وفاقی وزراء کو انتخابی مہم چلانے بالخصوص کسی بھی منصوبے کا اعلان اور افتتاح کرنے سے روکیں ورنہ صورتحال اور معاملات کسی اور جانب جائیں گے۔ جی بی کے عوام انتخابات کا فیصلہ کر چکے ہیں، چوروں کے ذریعے فیصلہ کو تبدیل کرنے نہیں دیں گے۔

وفاقی وزراء کے انتخابات کی مہم چلانے کے ردعمل میں سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزراء کی جی بی آمد سے سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پری پول ریگنگ میں اپنے ہی 2018ء کے الیکشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور الیکشن رولز کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے باقاعدہ جلسے بھی کر رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں کے سیکریٹریز کی میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ نگراں وزیر اعلی اور چیف الیکشن کمیشنر پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کسی بھی بڑے احتجاج پر جانے سے پہلے ان کے ہاتھ روکیں ورنہ عوام ان کو روکنا جانتے ہیں اور عوامی طاقت سے ان تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 894984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش