QR CodeQR Code

برطانوی ہائی کمشنر کی مسلمانوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

30 Oct 2020 21:53

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ اس موقع پر نبی حضرت محمد ﷺ کے الفاظ یاد آرہے ہیں، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ رحم دلی ایمان کی علامت ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرن نے مسلمانوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹ کے ذریعے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور عید میلاد النبیﷺ کا کارڈ بھی شیئر کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ اس موقع پر نبی حضرت محمد ﷺ کے الفاظ یاد آرہے ہیں، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ رحم دلی ایمان کی علامت ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 894985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894985/برطانوی-ہائی-کمشنر-کی-مسلمانوں-کو-عید-میلادالنبیﷺ-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org