QR CodeQR Code

پشاور، لاکھوں مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ناکام

30 Oct 2020 22:03

پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خصوصی کاروائی میں کئی کاٹن غیرملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹس اور دیگر سامان برآمد کر کے ایف بی آر حکام کے حوالے کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا، اور لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور دیگر سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، حیات آباد پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خصوصی کاروائی میں کئی کاٹن غیرملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹس اور دیگر سامان برآمد کر کے ایف بی آر حکام کے حوالے کردیا گیا، تمام ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ حیات آباد مقدمہ درج کر لیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 894991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894991/پشاور-لاکھوں-مالیت-کی-منشیات-اور-نان-کسٹم-پیڈ-سامان-سمگلنگ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org