QR CodeQR Code

فرانس کیجانب سے توہین آمیز خاکوں کی کھلی حمایت

فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ انکے توہین آمیز اقدامات کا مناسب جواب ہے، آیت اللہ امامی کاشانی

30 Oct 2020 22:06

ایرانی دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ نے ویڈیو لنک پر نشر ہونے والے جمعے کے اپنے خطبے میں عید میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے سلمان رُشدی ملعون کیجانب اشارہ کیا اور کہا ہے کہ آج اسکے سالہا سال کیبعد فرانسیسی صدر بھی اسی جیسے الفاظ دہرا رہا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو غضنباک اور عالم اسلام کو متاثر کرنا ہے تاہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اس توہین آمیز اقدام کا مناسب و دندان شکن جواب ہے!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے ویڈیو لنک پر نشر ہونے والے جمعے کے اپنے خطبے میں عید میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں اُس افتراء و تہمت کی جانب اشارہ کرنا چاہتا ہوں جو اُس نجس شخص (سلمان رُشدی) نے امام خمینیؒ کے زمانے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے شروع میں لگائی تھی اور پھر وہ جلد ہی جہنم واصل ہو گیا تھا۔ امام جمعہ تہران نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کے سالہا سال بعد فرانسیسی صدر بھی اسی کے جیسی ایک حرکت کی حمایت کر رہا ہے اور اسی خبیث کے الفاظ دہرا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مسلمان جوانوں کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا اور یوں دنیا کو آپؐ سے دور کرنا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے اپنے خطبے کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ان تمام اقدامات کے باوجود حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ روز بروز نورانی سے نورانی تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ان جرائم کا ارتکاب مسلمانوں کو غضبناک اور عالم اسلام کو متاثر کرنے کے لئے کرتے ہیں تاہم میں تمام مسلمانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ "شاباش! کہ تم نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے کیونکہ یہ کام انتہائی اہم اور فرانسیسی شرپسند عناصر و حکومت کے توہین آمیز اقدامات کا مناسب و دندان شکن جواب ہے"۔


خبر کا کوڈ: 894992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894992/فرانسیسی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-انکے-توہین-آمیز-اقدامات-مناسب-جواب-ہے-آیت-اللہ-امامی-کاشانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org