0
Friday 30 Oct 2020 23:32
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنیکا مطالبہ 

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کی گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کی گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام یورپ میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے نازیبا بیان کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تربیت اور پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال، ضلعی آرگنائزر فخر نسیم، مولانا کاشف حیدری، مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ یورپ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دوسروں کی آزادی سلب کر رہا ہے، یورپ میں پھیلتا ہوا اسلام دشمن قوتوں کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے، لیکن مسلمان ممالک کی بدقسمتی ہے کہ وہ ایک پیج پر نہیں ہیں، کاش او آئی سی اور اسلامی ممالک یکجا ہو کر دشمن کو للکارتے، پاکستانی حکومت فی الفور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرانے لیے عالمی سطح پر سازشیں رچائی جا رہی ہیں، عرب مماک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ناپاک کوششیں جلد بے نقاب ہوں گی، پاکستان کو کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 895012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش