QR CodeQR Code

یمن، صوبہ مأرب کے اہم فوجی اڈوں سے جارح سعودی اتحاد کی عقب نشینی

30 Oct 2020 23:42

یمنی ای مجلے الخبر الیمنی کیمطابق یمن کی مستعفی حکومت کیجانب سے سعودی فوجی اتحاد کے مشترکہ کمانڈ سنٹر کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ یمن کی زون 7 کی کمان اور سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈ سنٹر کے درمیان قبل ازیں طے پایا تھا کہ اگر انصاراللہ یمن کیطرف سے پیشقدمی کی گئی تو سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز بھی عقب نشینی کر لینگی تاہم منصور ہادی کی فورسز کیجانب سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عقب نشینی کر لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے مرکزی صوبے مأرب کے شمال مغرب میں واقع اہم فوجی اڈہ "ماس" خالی کر دیا ہے۔ یمنی ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کے مشترکہ کمانڈ سنٹر کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ فوجی اتحاد نے پیشگی اطلاع کے بغیر "ماس" فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے۔ اس خط کے مطابق یمن کی زون نمبر 7 کی کمان اور سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈ سنٹر کے درمیان قبل ازیں طے پایا تھا کہ اگر انصاراللہ یمن کی طرف سے پیشقدمی کی گئی تو سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز بھی عقب نشینی کر لیں گی تاہم منصور ہادی کی فورسز کی جانب سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عقب نشینی کر لی گئی ہے۔
 

اس خط میں منصور ہادی کی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کو جواز پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے جوانوں کا حوصلہ برقرار رکھنے کی خاطر "ماس" فوجی اڈے سے عقب نشینی کی گئی ہے جبکہ اس کے بعد "الجفرہ" فوجی اڈے سے بھی عنقریب عقب نشینی کر لی جائے گی۔ الخبر الیمنی کے مطابق سابق یمنی صدر کی حامی فورسز کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں تحریر ہے کہ انصاراللہ کی فورسز کی جانب سے 2 روز قبل زون نمبر 7 میں وسیع پیشقدمی کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف سعودی فوجی اتحاد کی صفوں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور اسی طرح چیف آف جوائنٹ سٹاف اور پہلی انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر کی جانب سے ایک دوسرے پر غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے منگل کے روز پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ مأرب کے اہم فوجی اڈے "الاقرع" کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے باعث جارح سعودی فوجی اتحاد کی فورسز میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 895015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895015/یمن-صوبہ-ما-رب-کے-اہم-فوجی-اڈوں-سے-جارح-سعودی-اتحاد-کی-عقب-نشینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org