QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کا میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے استقبال کیلئے کیمپ، سبیل کا اہتمام 

31 Oct 2020 00:04

استقبالیہ کیمپ سے شہر کے مختلف حصوں سے آنیوالے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، استقبالیہ کیمپ میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ، سورج میانی یونٹ کے اراکین اور ڈویژنل کابینہ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے استقبال کیلئے گھنٹہ گھر چوک پر ''استقبالیہ کیمپ'' لگایا گیا، اس موقع پر شرکاء جلوس کے لیے سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، استقبالیہ کیمپ میں مرکزی فنانس سیکرٹری عاطف سہرانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی سیال، سابقہ ڈویژنل صدور فرخ شمسی، جواد جعفری اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ استقبالیہ کیمپ سے شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، استقبالیہ کیمپ میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ، سورج میانی یونٹ کے اراکین اور ڈویژنل کابینہ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 895021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895021/ملتان-آئی-ایس-او-کا-میلادالنبی-ص-کے-جلوسوں-استقبال-کیلئے-کیمپ-سبیل-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org