0
Saturday 31 Oct 2020 00:04

ملتان، آئی ایس او کا میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے استقبال کیلئے کیمپ، سبیل کا اہتمام 

ملتان، آئی ایس او کا میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے استقبال کیلئے کیمپ، سبیل کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے استقبال کیلئے گھنٹہ گھر چوک پر ''استقبالیہ کیمپ'' لگایا گیا، اس موقع پر شرکاء جلوس کے لیے سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، استقبالیہ کیمپ میں مرکزی فنانس سیکرٹری عاطف سہرانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی سیال، سابقہ ڈویژنل صدور فرخ شمسی، جواد جعفری اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ استقبالیہ کیمپ سے شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، استقبالیہ کیمپ میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ، سورج میانی یونٹ کے اراکین اور ڈویژنل کابینہ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 895021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش