QR CodeQR Code

امریکا متحدہ عرب امارات کو 50 ایف 35 طیارے فروخت کرے گا، رکن گانگریس کی مخالفت

31 Oct 2020 00:25

خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیموکریٹک کانگریس رکن ایلیٹ اینجل نے امریکی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام خلیج میں عسکری توازن کو تبدیل کرے گا اور اس سے اسرائیلی عسکری برتری پر بھی فرق پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے متحدہ عرب امارات کو طیارے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا جس میں وائٹ ہاؤس نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کو بتایا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو 50 ایف 35 طیارے فروخت کرے گا۔ خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیموکریٹک کانگریس رکن ایلیٹ اینجل نے امریکی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام خلیج میں عسکری توازن کو تبدیل کرے گا اور اس سے اسرائیلی عسکری برتری پر بھی فرق پڑے گا۔ خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ طیاروں کی فروخت کا بغور جائزہ لیا جائے کیونکہ ایف 35 جاسوسی کی سطح پر ایک گیم چینجر ہے اور جلد بازی میں طیاروں کی فروخت کسی کے مفاد میں نہیں ہے جب کہ یو اے ای کو طیاروں کی فروخت میں یقینی بنایا جائے کہ اسرائیل کی معیاری فوجی برتری برقرار رہے۔
 


خبر کا کوڈ: 895023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895023/امریکا-متحدہ-عرب-امارات-کو-50-ایف-35-طیارے-فروخت-کرے-گا-رکن-گانگریس-کی-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org