QR CodeQR Code

مریم نواز نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے رجسٹر کروانے کیلئے قانون مشاورت مکمل کرلی ہے، فیاض الحسن چوہان

31 Oct 2020 00:28

لاہور کے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان میں سخت پھوٹ پڑ چکی ہے، شہباز شریف کی فیملی کا جاتی امراء میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جتنا (م) لیگ کھل کر کھیلے گی، اتنا ہی خود کو نقصان پہنچائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد دسمبر نہیں دیکھ پائے گا، جبکہ شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور مریم نواز نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے رجسٹر کروانے کے لیے قانون مشاورت مکمل کر لی ہے۔  لاہور کے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ شریف خاندان میں سخت پھوٹ پڑ چکی ہے، شہباز شریف کی فیملی کا جاتی امراء میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جتنا (م) لیگ کھل کر کھیلے گی، اتنا ہی خود کو نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، جب ایاز صادق سمیت جو بھی پی ڈی ایم قیادت انڈین بیانیے کے ساتھ چل رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے اور ملک دشمن بیانیے والی قیادت کو نشان عبرت بنایا جائے۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قیادت اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے، ان کو حکمت عملی کے تحت کھل کر کھیلنے کا موقع دیا، تاکہ ایکسپوز ہوجائیں، لیکن اب ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 895024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895024/مریم-نواز-نے-مسلم-لیگ-کو-اپنے-نام-سے-رجسٹر-کروانے-کیلئے-قانون-مشاورت-مکمل-کرلی-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org