0
Saturday 31 Oct 2020 02:07

حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ضرورت پڑی تو ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کا سن کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش