QR CodeQR Code

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کا استقبال 

31 Oct 2020 03:20

ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی (ص) کے جلوس شیعہ سنی وحدت کے مظہر ہیں، ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ تکفیریوں کی موت کا باعث بنے گا، ہفتہ وحدت ایک نعمت ہے، اس ہفتے بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے کام کی اشد ضرورت ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کی جانب سے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اہلسنت برادران کے جلوسوں کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی، شاکر حسین کاظمی، سردار وسیم عباس اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے میلاد کے جلوس کو خوش آمدید کہا اور اُن پر پھول بھی برسائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی (ص) کے جلوس شیعہ سنی وحدت کے مظہر ہیں، ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ تکفیریوں کی موت کا باعث بنے گا۔

ہفتہ وحدت ایک نعمت ہے، اس ہفتے بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے کام کی اشد ضرورت ہے، علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عام عوام میں شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، محرم الحرام میں اہل تشیع کے جلوسوں میں سبیل کا اہتمام کرنا اور ربیع الاول کے جلوسوں مین اہل تشیع کی جانب سے استقبالیہ کیمپ اور لنگر نیاز کا اہتمام قربتوں کا ذریعہ قرار پائے گا۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں اہلسنت برادران کے جلوسوں کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895045/علی-پور-ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-میلاد-النبی-ص-کے-جلوسوں-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org