0
Saturday 31 Oct 2020 06:49

پیرس سے لوگوں کی اچانک نقل مکانی، گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار بن گئی

پیرس سے لوگوں کی اچانک نقل مکانی، گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار بن گئی
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس سے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نے اچانک نقل مکانی کی کہ گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار بن گئی۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں کی تعداد نے جمعہ کی شام سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کی اور ملک کے کسی دوسرے شہر میں جانے کی اکھٹے کوشش کی تو گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ فرانس کے صدر نے دو دن قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان ٹی وی  پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جلدی جلدی شہر سے نکلنے کی کوشش میں آلے دی فرانس کے علاقے میں گاڑیوں کی 700 کلو میٹر طویل قطار لگی جس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانس کے شہریوں کی اکثریت لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے اور تنگ فلیٹوں میں تنہا رہنے کے بجائے مضافاتی علاقوں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے نقل مکانی میں تیزی دکھائی دی۔ حکومت فرانس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت لاک ڈاؤن کا دورانیہ چار ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 895063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش