0
Saturday 31 Oct 2020 11:51

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کر دیں گے۔ جس پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے عدالت سے پوچھ کر پیش کرتے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے تحریری وضاحت طلب کر لی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا ہے، ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز شریف، سلمان و حمزہ شہباز نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیتی شوگر ملز کو فائدہ پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 895088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش