QR CodeQR Code

نوم چومسکی نے ٹرمپ کو بدترین کرمنل قرار دے دیا

31 Oct 2020 12:02

امریکی فلاسفر اور خارجہ پالیسی کے معروف ناقد کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فلاسفر اور خارجہ پالیسی کے معروف ناقد نوم چومسکی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسانی تاریخ کے بدترین کرمنل ہیں۔ امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے 91 سالہ نوم چومسکی نے امریکی جمہوریت کے مستقبل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو انسانی تاریخ کا بدترین کرمنل قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ آج جو واشنگٹن میں ہو رہا ہے ایسا امریکا کی ساڑھے تین سو سالہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نےکہا کہ ٹرمپ اور اس کے آس پاس کے لوگ انتہائی رجعت پسند ریاستوں کا بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں، جنہیں وائٹ ہاوس سے کنڑول کیا جا سکے گا۔ نوم چومسکی نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت میں مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ ساتھ نریندر مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی ہندو قوم پرست تھیوکریسی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر کو کچل رہا ہے۔ نوم چومسکی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران پر امریکا کے کہنے پر پابندیاں عائد کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 895090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895090/نوم-چومسکی-نے-ٹرمپ-کو-بدترین-کرمنل-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org