0
Saturday 31 Oct 2020 12:45

اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کر چکے ہیں، عثمان بزدار

اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کر چکے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایاز صادق کے متنازع بیان پر کہنا ہے کہ ایاز صادق سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اور قومی مفادات کے یکسر منافی ہیں، اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کر چکے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ایاز صادق اور بعض اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اور قومی مفادات کے یکسر منافی ہیں، ایسے بیانات ملک دشمنی کے بیانیے کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں سرخرو رہی ہے، ہماری مسلح افواج قوم کی آن، شان اور مان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 22 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک دشمن کا ایجنڈا پاکستان میں نہ پہلے چلا ہے نہ آئندہ چلنے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 895106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش