0
Saturday 31 Oct 2020 13:01

سعودی عرب، 5 نوجوان سیاسی قیدی سزائے موت کی دہلیز پر!

سعودی عرب، 5 نوجوان سیاسی قیدی سزائے موت کی دہلیز پر!
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے سعودی شاہی رژیم کی جانب سے سیاسی الزامات کے تحت 5 نوجوان قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق بحرین میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ADHRB نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی شاہی رژیم کا یہ اقدام عرب انسانی حقوق کے چارٹر سمیت عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے جبکہ سزائے موت جاری کرنے کے حوالے سے سعودی شاہی رژیم پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حجاز کے علاقے "الشرقیہ" سے پٹرول بموں کے ذریعے پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 8 ملزمان میں سے 7 سے تشدد اور شکنجوں کے ذریعے اعتراف لیا گیا ہے جبکہ سعودی شاہی حکام کی جانب سے مبینہ حملوں میں پولیس اہلکاروں میں سے کسی کے زخمی ہونے کی تفصیلات تک فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی اٹارنی جنرل کی جانب سے مذکورہ بالا نوجوان سیاسی قیدیوں پر "مظاہروں اور تشیع جنازوں میں شرکت کے ذریعے معاشرتی سکون برباد کرنے"، "حکومت کے خلاف نعرے بازی" اور "فتنہ انگیزی و اختلاف ڈالنے کی کوشش" جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ادھر سعودی شاہی رژیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سزائے موت کے منتظر 8 نوجوان سیاسی قیدیوں میں سے 5 کے خلاف مقدمات کی سماعت عنقریب ہی شروع کر دی جائے جبکہ سعودی شاہی اٹارنی جنرل کی جانب سے ان افراد کی سزائے موت پر جلد از جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سزائے موت کی دہلیز پر موجود ان نوجوان سیاسی قیدیوں کی عمریں گرفتاری کے وقت انتہائی کم تھیں جبکہ اُسی کمسنی کے عالم میں تشدد و شکنجوں کے ذریعے ان سے ناکردہ گناہوں کا اعتراف لیا گیا تھا، درحالیکہ انہیں وکیل کرنے کا حق بھی حاصل نہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 895111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش