QR CodeQR Code

بھارت میں میکرون کے پوسٹر سڑکوں پر چسپاں

31 Oct 2020 13:39

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ممبئی کے محمد علی روڈ پر فرانسیسی صدر کے چہرے پر قدموں کے نشان والے پوسٹر چسپاں کیے گئے جس کے اوپر سے گاڑیاں گزرتی رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت اور اسلام مخالف مہم کے دفاع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے نفرت کا اظہار کرنے کیلئے ایک شہری نے میکرون کے پوسٹر سڑک پر چسپاں کر دیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ممبئی کے محمد علی روڈ پر فرانسیسی صدر کے چہرے پر قدموں کے نشان والے پوسٹر چسپاں کیے گئے جس کے اوپر سے گاڑیاں گزرتی رہیں۔ جمعرات کے روز ایمانوئل میکرون سے نفرت کا اظہار کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا یہ منفرد اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد پولیس نے مذکورہ سڑک پر پہنچ کر پوسٹرز ہٹائے۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ پولیس نے بغیر کوئی قانونی کارروائی کیے یہ پوسٹرز ہٹائے اور کسی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں دائر کیا گیا۔ خیال رہے کہ فرانس میں مسلم مخالف مہم نے زور پکڑا ہوا ہے، فرانس کے وزیراعظم بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم کا دفاع کررہے ہیں ایسے میں مسلم دنیا میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ مسلم دنیا سمیت دنیا بھر میں میکرون کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895118/بھارت-میں-میکرون-کے-پوسٹر-سڑکوں-پر-چسپاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org