0
Saturday 31 Oct 2020 13:54

کسی کو غدار کہنے کا حق نہ مجھے ہے، نہ کسی اور کو، ایاز صادق

کسی کو غدار کہنے کا حق نہ مجھے ہے، نہ کسی اور کو، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ آج مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء ایاز صادق سے ملاقات کے لیے تشریف لائے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تقریباً 10 دن پہلے سے ہی یہ ملاقات طے تھی اور اسی سلسلے میں مولانا صاحب تشریف لے کر آئے ہیں۔

لیکن اس میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی سوچ ہے اور ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جو چاہتا ہے، وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا، سیاسی سوچ ہماری مختلف ہوسکتی ہے لیکن جہاں پاکستان کی بات آتی ہے تو پوری پاکستانی قوم یکجا ہے اور ان شاء اللہ ہندوستان کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے، آگے بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 895120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش