QR CodeQR Code

کابینہ احمقوں کا مربہ، ایاز صادق نے انتہائی ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے، مولانا فضل الرحمان

31 Oct 2020 15:53

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا واضح موقف ہے 25 جولائی 2018ء کو دھاندلی ہوئی، ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے، ہم توہین آمیز رویوں کیخلاف ہیں، تنقید سے کوئی بالاتر نہیں، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے، کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے انتہائی ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے، اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیئے، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے 25 جولائی 2018ء کو دھاندلی ہوئی، ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے، ہم توہین آمیز رویوں کیخلاف ہیں، تنقید سے کوئی بالاتر نہیں، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے، کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

صدر پی ڈی ایم نے کہا کہ پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال کر وائٹ میں لے گئی تھیں، ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے، ناجائز حکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے، دھاندلیاں نہ کی جائیں، آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائیں، ملک میں بحران پیدا کیے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی، پی ڈی ایم قائم ہے اور اپنا پروگرام جاری رکھے گی۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے، سیاست دان کا فرض ہوتا ہے کہ عام آدمی کا ترجمان بنے، استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کے لائحہ میں شامل ہے، پی ڈی ایم میں مشاورت کیساتھ جو مناسب سمجھا وہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 895146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895146/کابینہ-احمقوں-کا-مربہ-ایاز-صادق-نے-انتہائی-ذمہ-دارانہ-اور-سنجیدہ-بات-کی-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org