0
Saturday 31 Oct 2020 16:07

لاہور میں لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف بینرز اور فلیکسز لگ گئے

لاہور میں لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف بینرز اور فلیکسز لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں (ن) لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف بینرز آویزاں کر دیئے گئے، جس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیساتھ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر لگائی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے متنازع بیان پر مال روڈ، شادمان، چیئرنگ کراس اور مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے، لیگی رہنما کیخلاف گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں پینا فلیکس بھی لگ گئے، یہ بینرز لگوانے والوں نے اپنی شناخت خفیہ رکھی اور تاثر دیا گیا کہ این اے 129 کے عوام کی جانب سے لگائے گئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے تو ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے کلبھوشن کی بات کی، کلبھوشن یادیو کیلئے آرڈیننس ہم تو نہیں لائے تھے، جو راتوں رات اور دو مہینے آرڈیننس تک چھپائے رکھا، کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہم نے اتنی ایکسس تو نہیں دی تھی جتنی اس حکومت نے دی، یہ ابھی نندن کی کیا بات کرتے ہیں؟ مجھے یاد ہے کہ شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں تھے جس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کر دیا تھا اور چیف آف آرمی سٹاف تشریف لائے، پیر کانپ رہے تھے، پسینے ماتھے پہ تھے اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ابھی نندن کو جانیں دیں کیونکہ 9 بجے رات ہندوستان پاکستان پر اٹیک کر رہا ہے، ہندوستان نے کوئی اٹیک نہیں کرنا تھا اور کچھ نہیں ہونا تھا صرف گھٹنے ٹیک کر ابھی نندن کو واپس بھیجنا تھا جو انہوں نے کیا۔
خبر کا کوڈ : 895148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش