0
Saturday 31 Oct 2020 16:32

لاہور، تنظیم عاشقان رسول کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ریلی

لاہور، تنظیم عاشقان رسول کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ریلی
اسلام ٹائمز۔ تنظیمِ عاشقان رسول کے زیر اہتمام مسجد جعفریہ علی رضا آباد سے لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مولانا ممتاز حیدری، مولانا بابر علی بابر، ممتاز نعت خوان پیر مقدس کاظمی، غلام مصطفی نیئر، مولانا حسن ہمدانی، مولانا قیصر ہمدانی، دانشن علی نقوی کی قیادت میں کچی کوٹھی، ٹھوکر نیاز بیگ، ہنجروال زینبیہ کمپلیکس، کھاڑک، سبزہ زار چوک اور یتیم خانہ چوک سے ہوتی ہوئی چھپڑ سٹاپ پر پہنچی جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جلوس کے شرکاء کیلئے پانی اور دودھ کی سبیلوں بھی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لبیک یا رسول اللہ کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کے شرکا ملتان روڈ سے ہوتے ہوئے چھپڑ سٹاپ پر پہنچے جہاں دربار عالیہ فضل شاہ ولی کے سجادہ نشین پیر علی رضا شاہ ولی نے استقبال کیا۔

اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے میلاد النبی کی تقریب سے اہلسنت اور اہل تشیع علماء نے خطاب کیا۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ سے محبت ہماری میراث ہے۔ فرانس اور دیگر ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پیغمبر کی شان میں ہونیوالے گستاخیوں کا توڑ اتحاد بین المسلمین میں ہے۔ تمام مکاتب فکر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر کے اتحاد امت کی فضا قائم کریں۔ اسلامی مکاتب فکر مختلف فقہی مسائل میں تو اختلاف رکھتے ہیں لیکن پیغمبر اکرم کی شان، ذات اقدس اور ان کی سیرت پر کوئی اختلاف نہیں۔ مسلمانوں میں توحید، نبوت، قرآن مجید، خانہ کعبہ، قیامت اور ختم نبوت مشترکات ہیں، انہیں فروغ دینا چاہیے۔ عید میلادالنبی(ص) میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی پیدا کرنیوالوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 895153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش