0
Saturday 31 Oct 2020 16:30

نوشکی، پاسپورٹ بنانے کیلئے زائد فیس لینے کا انکشاف

نوشکی، پاسپورٹ بنانے کیلئے زائد فیس لینے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کرونا مگر وفاقی سرکاری اداروں میں عوام کی لوٹ مار جاری ہے، 7 ماہ قبل نوٹیفیکیشن جاری ہوا، جس میں پاسپورٹ صرف ارجنٹ بنیادوں پر بنانے کی ہدایت جاری ہوئی، نارمل پاسپورٹ تین ہزار روپے میں بنتا ہے، جبکہ ارجنٹ کی فیس پانچ ہزار روپے ہے۔ بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے غریب عوام مزدوری کیلئے ایران اور خلیجی ممالک جاتے ہیں، جن کیلئے پاسپورٹ لازمی ہے، مگر اپنے ہی ملک میں کرونا سے بچاؤ کے نام پر غریب عوام سے پاسپورٹ بنانے کیلئے 5000 روپے وصول کرکے خوب لوٹا جا رہا ہے۔

وفاقی ادارہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا، جب کرونا کے اثرات کم ہوئے تو انہوں نے یہ نوٹیفیکیشن معطل کرکے نارمل شناختی کارڈ بھی شروع کر دیئے، مگر پاسپورٹ آفس میں 7 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال وہی نوٹیفیکیشن برقرار ہے، جس کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ نوشکی کے عوامی حلقوں اور مزدور طبقے نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس نوٹیفیکیشن کو معطل کرکے نارمل فیس پر پاسپورٹ بنانے کے احکامات جاری کریں، تاکہ عوام کو فائدہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 895156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش