QR CodeQR Code

نوگورنو-قرہ باغ تنازعہ

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ کا دورۂ استنبول

31 Oct 2020 17:47

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کیمطابق سید عباس عراقچی نے آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے اپنے دوروں کے بعد اب استنبول میں ترک ڈپٹی وزیر خارجہ سدات اونال کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کیلئے ایرانی راہِ حل پر گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ و نوگورنو-قرہ باغ تنازعے میں ایران کے خصوصی نمائندے سید عباس عراقچی نے نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے حل پر مبنی اپنی کوششوں کے دوران ترکی کے دارالحکومت کا دورہ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق سید عباس عراقچی نے آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے اپنے دوروں کے بعد اب استنبول میں ترک ڈپٹی وزیر خارجہ سدات اونال کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے لئے ایرانی راہِ حل پر گفتگو کی گئی۔ سید عباس عراقچی قبل ازیں ماسکو کے دورے کے بعد ایروان پہنچے تھے جہاں انہوں نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے ایرانی راہِ حل پر گفتگو کی تھی۔ نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے لئے ایران کے خصوصی نمائندے و ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز ایروان کے اپنے دورے کے اختتام پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرہ باغ تنازعے کے حل پر مبنی ایرانی کوششیں آذربائیجان و آرمینیا کی خواہش پر انجام دی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895172/ایرانی-ڈپٹی-وزیر-خارجہ-کا-دورہ-استنبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org