0
Saturday 31 Oct 2020 18:52

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، دوران آپریشن انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سرغنہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آپریشن میں بڑی مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش