0
Saturday 31 Oct 2020 20:00

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ گذشتہ کچھ روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔ پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سلطان زیب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش